گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران جس کا اہتمام جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمیشن موومنٹ نے کیا تھا کی طرف سے تقریب ایوارڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے۔ اسی موقع پر آزاد کشمیر اسمبلی کے اندر اور باہر مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کی آواز کو بھرپور اندا ز سے اجاگر کرنے پر ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و مرکزی نائب صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر محترمہ نسیمہ وانی کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔
دیگر خواتین و حضرات کو بھی شیلڈیں دی گئیں۔ محترمہ نسیمہ وانی نے کہا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ان سے جو ہو سکا وہ کرتی رہیں گی اور ان کی آواز کوا ٹھاتی رہیں گی۔ کشمیری بے یار و مددگار دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمیں ان کی آواز بننی چاہیے۔
اسی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا مکار اور اصل چہرہ دیکھ لیا۔ 5سوسے زیادہ دن گزرنے کے باوجود بھارت مقبوضہ وادی کشمیر کے اندر سے کرفیو اٹھانے سے گھبرارہا ہے۔
اسے اندازہ ہے کہ دنیا اس کی اصلیت جان لے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مقدمہ کشمیر بہترین انداز سے لڑا اور وزیراعظم عمران خان نے بطور کشمیری سفیر مقدمہ کشمیر کے اوپر بہترین وکالت کی اور کر رہے ہیں۔
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور بھارتی مظالم کو ہر موقع پر بے نقاب کرتا رہے ہے۔ اسی موقع پر جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمیشن موومنٹ کے چیئرمین راجہ نجابت خان، حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشتیاق حمید و دیگر بھی موجود تھے۔
