پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سابقہ وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی(مرحوم) کے جانشین و امیدوار اسمبلی محمد ولید انقلابی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا ان خیلات کا اظہارانہوں نے کھوئی رٹہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ک بھارت نے کشمیر کو جیل خانہ بنا دیا گیا، کشمیریوں پر مظالم میں مزید اضافہ ہو گیا ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہم نے کشمیری بھائیوں کی پرامن جدوجہد اور ان پر مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج موجود ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ بن چکا ہے، کس کا مقصد کشمیریوں کا قتل عام کرنا ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ولید انقلابی نے کہا کہ آزادکشمیر کے محتلف سیکٹرز پر بھارتی افواج کی جانب سے ہائے روزفائرنگ اور گالہ باری کی جاتی ہے جس سے ہمارے بھائیوں کا قیمتی جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر جرتمند لوگوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیلوث سپاہی جو بھارت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی کھڑا ہیں ہم کو ان کی بہادری پر فخر ہے بھارت چہاں جتنیمرضی ظلم ڈالے کشمیریوں کو جزبہ آزادی سے محروم نہیں کرسکتا۔
عالمی برادری بھارت کا مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ‘محمد ولید انقلابی
