چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سرکاری دہشت گردی کر رہا ہے
اسلام آباد(صباح نیوز) بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے لئے وہ دنیا کے سارے ممالک کے 56 ہزار ارکان پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کو خطوط لکھیں گے ،تحریک کشمیربر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے بات چیت میں صادق سنجرانی نے بتایا کہ ان خطوط کے ذریعے وہ عالمی برادری کے منتخب نمائندوں کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بد ترین ریاستی ہشت گردی کی طرف مبذول کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ، چیئرمین سینیٹ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیریوں کو پانچ اگست 2019 کے وا قعہ کے بعد کشمیر یوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
