لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن کے کوآرڈی نیٹر لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان اور خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے اقوام متحدہ اپنا میکانزم بروئے کار لائے ۔انہوں نے یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ابھی بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت ہے ان کی حیثیت مسلمہ ہے اور عالمی ادارے کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کا طریقہ کار وضع کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ان قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے یہ بھارت ہے جو ان کے رستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اب بلاتاخیر اقوام متحدہ یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرائے۔
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا میکانزم بروئے کار لائے، حاجی محمد قربان
