Input your search keywords and press Enter.

جموں و کشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے، محبوبہ مفتی

اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر گرفتار کردیا گیا، یہاں ہر سینئر پولیس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ بھارت کی اعلٰی قیادت کا حکم ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی گرفتار کر دیا گیا۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر گرفتار کردیا گیا، یہاں ہر سینئر پولیس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ بھارت کی اعلٰی قیادت کا حکم ہے۔ جموں و کشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈا راج چل رہا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔ ادھر بی جے پی کے لیڈر شہنواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتیجے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں 70 برسوں کے بعد جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے