غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ اہلکاروں کی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک عمررسیدہ خاتون کو گولی لگنے کے خلاف ضلع بڈگام میں بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگوں نے اس کارروائی میں ملوث بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڈگام۔خانصاحب سڑک بند کردی۔ مظاہرین کا کہناہے کہ انہیں نہیں معلوم فاطمہ کے بعد اب کون زخمی ہوگا۔ بڈگام کے علاقے وولینا میں65 سالہ خاتون فاطمہ بیگم کو اس وقت دائیں ٹانگ میں گولی لگی جب وہ اپنے گھر میں سبزیاں دھو رہی تھیں اور بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی گولی چھت کوچیرتے ہوئے گھرکے اندر آگئی۔
مقبوضۃ کشمیر :خاتون کو گولی لگنے پر بڈگام میں مظاہرے پھوٹ پڑے
