Input your search keywords and press Enter.

ایشیائی سپر پاور بننے کا بھارتی خواب چکنا چور

ریاض احمدچودھری

نریندر مودی جب سے دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں سمجھ رہے ہیں کہ ہندوستان خطے کی سپر پاور ہے۔ مودی نے کشمیر کو چھیڑا اورخصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے پورے جموں و کشمیر و لداخ کو اپنی عملداری میں داخل کر لیا۔ اسی لاکھ کشمیریوں کو چودہ ماہ سے قید کر رکھا ہے۔ اندرون ملک نہ صرف مسلمانوں، بلکہ تمام اقلیتوں کے خلاف شہریت قانون بھی مودی سرکار کے لئے وبال جان بن گیا۔ رواں سال کورونا وباء میں حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں بھارتی باشندوں کی ہلاکت۔ یہ سب مودی سرکاری کی انتہا پسند ی اور خطے میں سپرپاور ہونے کے غرور کی نشانیاں ہیں۔

اندرون ملک اور بیرون ملک بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے آج بھارت ہر میدان میں کئی برس پیچھے چلا گیا ہے۔ ابھی تک تو بھارتی سرکار سے کورونا کی وباء ہی نہیں سنبھل رہی۔معیشت بالکل ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر کی صورت حال پر مودی کان لپیٹے بیٹھے ہیں۔ بہر حال بھارت کا ایشیائی سپر پاور بننے کا خواب یوں چکنا چور ہو گیا کہ بین الاقوامی ادارے لوئی انسٹی ٹیوٹ نے اپنے سروے میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی کے اعتبار سے خطے کا دوسرا بڑا ملک اب ایشیا پیسفک میں درمیانے درجے کی طاقت بن چکا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث خطے میں سب سے زیادہ بھارت کی ترقی……..

ڈیلی پاکستان (اردو)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے