Input your search keywords and press Enter.

بھارت گیدڑ بھبکیوں کی بجائےمسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کرے، پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان یا آزاد جموں و کشمیر میں بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا انتہائی طاقتور جواب دیا جائے گا . ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی قیادت پر واضح کیا کہ پاکستانی قوم کے عزم و صلاحیت اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے .

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھارت کے کسی بھی مذموم مقاصد کے خلاف متحد ہے.ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے