اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذکرات نہیں ہو سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دو روزہ میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے جبکہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذکرات نہیں ہو سکتے۔
