سرینگر(کے پی آئی ،این این آئی ) قابض بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ،باپ اور بیٹی سمیت ایک درجن سے زائدافراد کو گرفتار کرلیا۔گروتھہ میں بھار تی فوجی اہلکار نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، سی آر پی ایف کے اہلکار مدن سنگھ نے تکرار کے بعد فائرنگ کی سالی شدید زخمی ہوگئی، پانچ اگست 2019کے بعد وادی میں تعینات نیم فوجی دستوں کے 22 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جبکہ 6 اہلکار وں کو انہی کے ساتھیوں نے ہلاک کیا،اسلام آباد کے علاقے ڈوروسے ایک بھارتی فوجی کا بھائی لاپتہ ہوگیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی نانی سرینگر میں انتقال کرگئیں،حریت رہنما شبیر شاہ کی حالت مزید بگڑ گئی ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے ان کی صحت پراظہارتشویش کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے بھارتی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق مینڈھر پونچھ میں قابض فوج نے عسکری سرگرمیوں کے الزام میں باپ بیٹی کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ،وتناڑ کوکرناگ علاقے میں مجاہدین کی اطلاع کے بہانے آپریشن جاری ہے 4نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ کریم آباد پلوامہ میں چھاپوں کے دوران 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی؎ ،جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں قابض فورسز نے 50آر آرکی مدد سے 3نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ،پانپورپولیس نے تحقیقات کے دوران اس میں ملوث تین نوجوانوں کی نشاندہی کی اور ندیم احمد ڈاردرنگہ بل پانپور،ارشاد احمد صوفی تلہ باغ پانپور اورشاکر احمد ڈارجلال آباد سوپورکو گرفتار کیا۔پونچھ کی پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر:کئی علاقوں کا محاصرہ،گرفتاریاں،بھارتی فوجی نے اہلیہ قتل،خودکشی کرلی
