Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششیں لائق ستائش ہیں، عمر عادل ڈار

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار) غیر قانونی طو رپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے تنازعہ کشمیر کے حل لیے پاکستان کی کوششوںکو سراہا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عادل ڈار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی بھر پور سیاستی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور کشمیریوںکو اطمینان ہے کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کبھی بھی تنازع کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوںنے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو انکے 72ویں یوم وفات پر شاندار خراج عقیدت کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے