صوبے بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی،کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا کشمیری 390دنوں سے بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ،بھارتی کی کشمیر میں جاری مظالم پر بھرپور طریقے سے آواز بلند کی جائیگی۔
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر حاجی ولی نورزئی نے کہاہے کہ یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کادن جوش وخروش سے منایاجائے گا بلکہ اس سلسلے میں صوبے بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی بلکہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا ، کشمیری 390دنوں سے بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ،بھارتی کی کشمیر میں جاری مظالم پر بھرپور طریقے سے آواز بلند کی جائیگی ۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور انداز میں منایاجائے گا صوبے بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیںگے اور اپنے کشمیری مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی جائیگی ،انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر 390دن سے تمام بنیادی انسانی ضروریات بند کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ کرفیو سے بھی بدتر زندگی گزار رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بھارت کی کشمیر میں جاری مظالم،بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کیاجائے گا بلکہ اس سلسلے میں بلوچستان کی عوام ہمیشہ کی طرح یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیرکے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کو اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اجاگر کرینگے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پر 390روز سے جبری طور پر نافذ کرفیو پر عالمی برداری اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کشمیری عوام علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ھے بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ہے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ہے کہ اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے۔
