Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ جہاد سے حاصل ہوگی: تحریک ملت اسلامی جموں و کشمیر

سرینگر:(پاک آن لائن نیوز) تحریک ملت اسلامی جموں و کشمیر کے امیر مرکزئیہ مولانا محمد سجاد شاہد کشمیری نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی جہاد کے بغیر ناممکن ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیئے آزاد کشمیر کی عوام کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر صرف زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ کروڑوں مسلمانوں کے مذہب، اعتقاد، اور نظریات کی جنگ ہے تاریخ مرتب ہورہی ہے اور کھرے کھوٹے الگ الگ ہورہے ہیں اس وقت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہنے والوں کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کارکنان کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد سجاد شاہد کشمیری نے کہا کہ کارگل، لداخ، گلگت، بلتستان، آزاد و مقبوضہ کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات ایک وحدت ہیں اس وحدت کو پارہ پار ہ نہ کیا جائے یہ ناقابل تقسیم وحدت ہے اور کشمیری قوم کو ہرگز ہرگزکسی قسم کی کوئی تقسیم قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ گزشتہ ایک سال سے عملی جدوجہد میں مصروف ہیں اور L.O.C سے ادھر کے کشمیری غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں ہمیں بیدار ہونا ہوگا وگرنہ آج جو حالات مقبوضہ وادی میں ہیں کل انہیں حالات کا ہمیں بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوان اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ یہ ہماری غیرت کا امتحان بھی ہے اور مقبوضہ کشمیر والوں کا ہم پر قرض بھی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تایخ چھ ہزار سال پرانی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے کھبی بھی غاصب قوتوں کے اقتدار کو تسلیم نہیں کیا بلکہ کشمیری ہمیشہ غاصب قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ستر سال تک مذکرات ہوتے رہے اور ناکام سفارتکاریاں ہوتی رہیں مگر کوئی نتیجہ برآمدنہ ہوا کیونکہ آزادی کھبی بھی مذاکرات سے نہیں ملتی آزادی کا حصول ہمیشہ خون کے دریا عبور کرکے حاصل ہوا ہے اور کشمیر میں بھی چپے چپے پر شہداء کا خون بکھرا ہوا ہے جو ہمیں پکار رہا ہے آزادی بھیک مانگنے سے کھبی نہیں ملتی اس کے لیئے مردانہ وار میدان عمل میں کودنا پڑتا ہے۔

مولانا محمد سجاد شاہد کشمیری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو تو عالمی قوانین بھی اپنی آزادی کے لیئے اسلحہ اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں ہمیں سستی کاھلی اور بزدلی کو چھوڑ کر جرات بہادری اور استقامت کے ساتھ جانی و مالی طور پر میدان عمل میں نکل کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی عملی امداد کرنی ہو گی۔

کنونشن سے نائب امیر بھائی مظہر حسین کشمیری مولانا گلزار حیدری مولانا اشرف جتوئی مولانا عبیداللہ طارق مفتی محمد حارث مولانا سید حامد شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ قاری غلام غوث اور معروف نعت خواں احمد الحسینی جہادی ترانوں سے شرکاء کا لہو گرماتے رہے تمام شرکاء نے اپنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی عملی مدد کا عزم اور تجدید عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے