Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے، احسن علی

اسلام ٹائمز: آئی ایس او لاہور ڈویژن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی جانب سے دہشت گردی کے کیمپوں کی موجودگی کے اعتراف کے بعد عالمی برداری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے تھیں لیکن مغربی دنیا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے نائب صدر احسن علی نے مسلم ٹاؤن لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے والے شہدائے کشمیر کے خون کا سودا کر رہے ہیں جس ہم کسی طور بھی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے اور انشاء اللہ بہت کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن جائے گا کیوں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے۔ احسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کو امریکا علاقے میں تھانیدار بنانے کیلئے مصروف عمل ہے لیکن پاکستان کے غیور عوام بہادر مسلح افواج بھارتی تسلط برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے جس کے لئے بھارت بھی کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت کو بھارتی مداخلت کو بےنقاب کرنا چاہئے اور عالمی برادری کو متوجہ کیا جانا چاہیئے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے دہشت گردی کے کیمپوں کی موجودگی کے اعتراف کے بعد عالمی برداری کی آنکھیں کھل جانی چاہئے تھیں لیکن مغربی دنیا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے اور کوئی بھی بھارت کی اس ننگی جارحیت پر نہیں بولا جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کے حوالے سے مغربی دنیا اور عالمی اداروں کا معیار دوہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی بہت قریب ہے اب بھارت مزید کشمیریوں کو اپنے مظالم کے عتاب میں نہیں رکھ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے