باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت قومی کشمیر کانفرنس جاری ہے ،کانفرنس میں قومی لیڈرز اورجموں و کشمیر کی لیڈرشپ سمیت دیگرطبقات کےنمائندے شریک ہیں
اجلاس میں جماعت اسلامی کی قیادت لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر خالد محمود امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شریک ہیں.
دیگر قائدین میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سید عبداللہ گیلانی نمائندہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر، خواجہ منظور تارڑ ایڈوکیٹ صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ، حامد میر سینئر صحافی، عبداللہ گل چئیرمین تحریک نوجوانان پاکستان، مولانا امجد خان سیکرٹری جنرل جے یو آئی، محمد شفیق ایڈووکیٹ صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، سید وزیر حسین کاظمی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان، امتیاز احمد صدیقی صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر، غلام محمد صفی کنوینر تحریک حریت جموں و کشمیر، محمد مطلوب انقلابی نائب صدر پی پی پی آزاد کشمیر، محمد سلطان کنوینر انصاف پارٹی کشمیر، سید یوسف نسیم تحریک حریت جموں و کشمیر، عبدالرشید ترابی کنوینر کشمیر رابطہ کونسل، حافظ زبیر احمد ظہیر مرکزی صدر اسلامی جمہوری اتحاد، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ملی یکجہتی کونسل پاکستان شریک ہیں
سربراہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ آج کے اجلاس میں تمام پارٹیز، مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں. آج کا اجلاس کشمیر کیلیے کوئی جامع پلان مرتب کرنے کیلیے ہے. تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے.ہمیں آج کشمیر پر سخت گیر موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے. قومی لیڈرز سے کشمیر کے ایشو پر مشاورت طلب کی ہے. کشمیر کا درد سمجھنے اور اسے پاکستان کا دیرینہ مسئلہ سمجھنے کی ضرورت ہے.کشمیر کے درد کو محسوس کرنے کیلیے خون میں بہتی لاشیں اور ماؤں کی سسکیاں اہم ہیں
