پرویز احمد
جموں و کشمیر میں اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 150سے زیادہ رہی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار 300ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت 165افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ 33ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 33ہزار 76ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 23ستمبر کو کورونا وائرس سے 172افراد متاثر ہوئے تھے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں و کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4440بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 165افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 9جبکہ کشمیر میں 156افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 156افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے جبکہ دیگر 152افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 156افراد میں سب سے زیادہ سرینگر ضلع میں 87، بارہمولہ میں 26، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 13، گاندربل میں 13، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزر 647تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2263بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے کے 4اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، سانبہ اور کشتواڑشامل ہے، میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے کے 6اضلاع میں مثبت قرار دئے گئے 9اضلاع میں 1شخص بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 8افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں جموں میں 4، ڈوڈہ میں 2،کٹھوعہ میں 1،پونچھ میں 1 جبکہ ریاسی میں 1کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 429تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی اور یہاں بھی کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2177بنی ہوئی ہے۔
جموں کشمیر میں کورونا نے زور پکڑ لیا، 165مثبت
