Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیری جوانوں کو شہید کر رہی ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ قابض فوج نے چھاپہ مار کاروائیوں میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر ڈالا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کل بھی ایک کشمیری کو قابض فوج نے شہید کر دیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے