Input your search keywords and press Enter.

کشمیر اور فلسطین کے غیور عوام کامیاب ہوں گے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین کے غیور اور جذبہ شہادت سے سرشار عوام کامیاب ہوں گے ۔ صہیونی اور ہندو برہمن کے ظلم کے خلاف لازوال قربانیاں اور شہادتیں رائیگا ں نہیں جانے دی جائیں گی ۔ پوری دنیا کے مسلمان اپنے مظلوم مسلمان بھائی بہنوں اور بچوں کے پشتیبان ہیں ۔ مسلم حکمران وقت ٹالنے ، بحرانوں کے ازخود حل ہونے کی حکمت عملی بدلیں اور مظلوموں کی آہوں اور چیخ و پکار پر لبیک کہیں ۔ اللہ کی طرف سے اگر آج ابابیل آ بھی جائیں تو وہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت پر ہی کنکریاں برسائیں گے ۔فلسطین فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل فلسطین سیمینار سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے او آئی سی اجلاس کے آن لائن انعقاد اور قرار داد منظور ی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ القدس کی آزادی اور اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف اقتصادی ، سیاسی اور جہادی ایکشن پلان کی ضرورت ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ 21 مئی کو ملک بھر میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر یکجہتی فلسطین کیلئےعوامی مظاہرے ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے