مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر آج جمعرات کو وادی میں یومِ سیاہ منایا جائیگا۔مقبوضہ کشمیر میں 25 فروری کو بھا ر تی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔سرینگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے،کل جماعتی حر یت کانفرنس کا وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کر دیا۔
مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی میں آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
