مقبوضہ کشمیر میں یورپ اور افریقی ممالک کے وفد کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ مقبوضہ وادی کے دارالحکومت سرینگر سمیت تمام بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے۔ ٹرانسپورٹ نا ہونے کے برابررہی۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی۔ یورپی اور افریقی ممالک کے وفد کو سرینگر ائیر پورٹ سے شہر کی خالی سڑکوں پر سکیورٹی کے حصار میں لایا گیا۔ اس موقع پرکشمیری نوجوانوں نے آزادی کے حق میں پوسٹر لگا رکھے تھے، جس میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی اپیل کی گئی تھی۔
یورپ اور افریقی ممالک کے وفد کا دورہ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
