Input your search keywords and press Enter.

کشمیر پربھارتی افواج کے جاری ظلم اور نہتے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے ریلی کا انعقاد

کشمیر پر بھارتی افواج کے جاری ظلم وجبر اور نہتے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹانک کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کی قیادت ضلعی انتظامیہ کے سربراہان اور ضلعی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔

ریلی کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز آٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور نہتے کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے ٹریفک چوک پر پہنچ کرکشمیر میں جاری بھارتی فوج کی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی اور ریلی کے دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر محاظ پر امدادجاری رکھے گا کیونکہ کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ ہی دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا.

ریلی ڈی سی آفس سے سے شروع ہو ئی اور مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ٹریفک چوک اور پھر ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی اس دوران کشمیر کی آزادی کے لئیے خصوصی دعاء بھی کی گئی علاوہ ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے سماجی شخصیت نوابزادہ وہاب خان،معوذ آرائیں،صدام محسوداور پیر جہانگیر شاہ کی قیادت میں اسپین مسجد ٹانک سے اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام گائوں گومل سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی گائوں گومل سے نکالی گئی ریلی کوڑ قلعہ پر جبکہ اسپین مسجد سے نکالی گئی ریلی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ان ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے کشمیر پر ناجائز بھارتی افواج کے تسلط کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ریلیوں کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اٹھائے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے