سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جداء نہیں کر سکتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہوگی ہم بھارتی جارحیت اور ظلم و تشدد کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور کشمیر آج بھی ہمارا ہے ہم کل بھی کشمیری عوام کے ساتھ تھے ،ہیں اوررہیں گے ۔کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ۔ ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرے ۔ کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق اسے حل کرنا ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب قاری عقیل احمد زبیری،سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرؤف ڈوگر،سیکرٹری جنرل تنویر احمد چوہان،قاری محبت علی قاسمی،سیکرٹری اطلاعات میاں احسان الحق شانی اور میجر(ر) خالد نے کیا۔
بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے :سیمینار سے خطاب
