برلن بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام آن لائن زومنگ کانفرنس و یوم سیاہ منایا گیا ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے دہشتگردی کا بازار گرم ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دیا جا رہا ۔
کشمیریوں کے جمہوری حق کو غصب کر کے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے نریندر مودی کے ناپاک عزائم کو نہ روکا گیا تو خطے کے امن کو شدیدہ خطرہ ہے اقوام۔متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مسلہ کشمیر کے پُرامن کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرئے بھارت کو مجبور کیا جائے کہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی اقلیتں محفوظ نہیں نریندر مودی آج کے دور کا ہٹلر ہے اور مودی کو لگام دیا جائے کہ قتل عام بند کرے اور عالمی معاہدوں کی پاسداری کرائے کشمیریوں کو اپنے مستقبل۔کا فیصلہ کرنے حق دیا جائے۔ 5 فروری کے یوم یکجہتی کشمیر کو پورے یورپ میں بھرپور طریقے منانے کا اعلان کیاگیا۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام آن لائن
