ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پر انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس5فروری کو منعقد ہوگی ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہوںگے دیگر مہمان مقررین میں ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، تحریک حریت جموں کشمیر کے کنونیر غلام محمد صفی ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، کشمیری امریکن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، نذیر قریشی ، آصف لقمان قاضی، محمود شریف، میاں محمد طیب اور دیگر کشمیری پاکستانی قائدین خواتین رہنما ڈنمارک کی سیاسی ،سماجی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرکردہ کمیونٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، سرپرست میاں منیر احمد، جنرل سکریٹری اشفاق ابدلی ، نائب صدر شہزاد بٹ ، انعام ڈار، ملک طاہر، ظفر اعوان، خواجہ آصف، خواتین رہنما ہینا احمد ، اور روہینہ طاہر نے نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل ہیں 5 فروری کا دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے وقف ہے دنیا بھر سے آزادی پسند اور انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے عوام کشمیری عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ
آزادی کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں ہیں اور ان کی کوششیں اور قربانیا رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام انسانیت سوز مظالم ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی جدو جہد کو ختم نہیں کر سکتے مشکل اور نامسائد حالات میں بھی کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار اور ڈٹے ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے۔
تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے تحت انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس5فروری کو ہوگی
