Input your search keywords and press Enter.

بھارتی یوم جمہوریہ : حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال کی کال،جگہ جگہ بینرز آویزاں

سرینگر ،بھارت کے یوم جمہوریہ پر حریت کانفرنس نے 26 جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال کی کال دے دی گئی،وارثین شہداے جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگوا کر ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔حریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ بھارت 26 جنوری دنیا کو غلط تاثر دیتا ہے کہ بھارت سیکولر اور جمہوری ملک ہے،مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام مذکورہ دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا تے ہیں ۔سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ کشمیری عوام یوم سیاہ مناکر دنیا تک پیغام پہنچاتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر قابض ہوکر جمہوری اصولوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے