Input your search keywords and press Enter.

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے حامی ہیں ۔ فریقین معاہدے پر مذاکرات کے ذریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافیہ صدیقی کی جیل کا دورہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن بے نقاب ہوا۔ پاکستانی ہندو فیملی کے گیارہ افراد پراسرار طور پر مارے گئے انکے اہلخانہ نے گذشتہ روز وزیر خارجہ کو قرارداد پیش کی ۔ بھارت پوسٹ مارٹم اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔ شیریں مزاری نے اس معاملے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کو خط لکھا ہے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت واقعے کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔ اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ انکے قتل میں بھارتی ایجنسی را ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے جیسے ہی شیڈول طے ہو گا بتا دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی ویزے کے کھلنے پر ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے