بری (خورشید حمید) بری سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن جیمز ڈالی نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ترقی یافتہ قوموں کے لئے ایک چیلنج کا درجہ رکھتی ہیں اور مغربی دنیا کو اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے – پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ ہاؤس ایک مقدس جگہ ہے جہاں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے کئے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ یہاں کشمیر کے بارے میں وہ کچھ سننے میں نہیں آ رہا جو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر ہونا چا ہئے -مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو وہ انسانی حقوق نہیں دئیے جارہے جو برطانیہ میں دئیے جا رہے ہیں اور ہمیں اس پر اپنی تشویش کااظہار کرنا ہوگا-میرے حلقہ انتخاب میں بہت سے کشمیر ی رہتے ہیں اور میں ان کی تشویش سے آگاہ ہوں – ہو سکتا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی اس مسئلے کی باز گشت سننے کو ملے – انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چند رفقاءکے ہمراہ کشمیر کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے بہت سے کشمیریوں سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کی ہیں – کوٹلی میں انہوں نے سینکڑوں افراد کو دیکھا جو زخمی حالت میں مقبوضہ کشمیر سے بھاگ کر آزادکشمیر میں پناہ لینے پر مجبور ہو ئے ہیں -میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلے سے زیادہ
مغربی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینا ہوگی، جیمز ڈالی ایم پی
