اسلام آباد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ہر لمحہ ملک و قوم پر بھاری ہے۔اس لیے فوری اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد مقاصد کی تکمیل تک قائم رہے گا۔اتحاد میں اختلافات کی خبریں درست نہیں اور جو پارٹی بھی اتحاد کو چھوڑے گی نقصان میں رہے گی۔
ملک میں آئین میں دیے گئے اختیارات کے مطابق اگر ہر ادارہ اپنا کام کرے تو مسائل ہی پیدا نہ ہوں،الیکشن چوری کرنے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ملک میں حکومت عمران خان نہیں کوئی اور چلا رہا ہے۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا مچھ میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے نہ جانا سمجھ سے باہر ہے۔
یہ کوئی سیاسی نہیں بلکہ دہشتگردی کا معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حمایت کے بغیر بھی آرمی چیف کو ایکسٹینشن مل جاتی۔جب کہ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں۔قبل ازیں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا اتحاد مقاصد کی تکمیل تک قائم رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کا ہر لمحہ ملک کیلئے بھاری ہے، جتنی جلدی جان چھوٹے اتنا ہی ملک کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مچ کے غمزدہ افراد سے تعزیت کیلئے نہ جانا سمجھ سے باہر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو ہزارہ برادری کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔
