Input your search keywords and press Enter.

کشمیر جلد آزاد ہو گا کشمیریوں کو ان کا حق مل کر ر ہے گا ، سردار عتیق احمد

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، ہم ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوںکا ساتھ دیتے رہیں گے ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی میڈیا سے گفتگو

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کا دورہ چنیوٹ اس موقع پر صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری کے دفتر میں جا کر ان سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیر چوہدری محمد اسلام، تاجر رہنمائوں مہر محمد شاہد، سابقہ ناظم سید عابد علی شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین، سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم ارشد قمرگرواہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جلد آزاد ہو گا کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا شہدا کا خون رنگ لانے والا ہے ہمیں اپنی بہادرفوج پر بڑا فخر ہے ملک میں اس وقت دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے اندر نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوںکا ساتھ دیتے رہیں گے بعدازاں ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری اور فراز احمد فخری نے ڑ*سابقہ وزیراعظم سردار عتیق احمد کو گفٹ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے