کشمیر کی آزادی کی تحریک اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی افواج کے ذریعہ مظالم ڈھارہا ہے، بھارتی مظالم سے کشمیریوں کے وقار اور بنیادی حقوق کو نقصان پہنچ رہا ہے، اعلامیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) ملائیشین آسان مشاورتی گروپ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں دلچسپی لینا چاہیے ،کشمیر کی آزادی کی تحریک اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی افواج کے ذریعہ مظالم ڈھارہا ہے، بھارتی مظالم سے کشمیریوں کے وقار اور بنیادی حقوق کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے محصور خطے میں کشمیریوں کی موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے،کشمیریوں پر 900،000 سے زائد ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ وحشیانہ پیمانے پر بربریت اور مظالم تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مشاورتی گروپ کے مطابق ہم اقوام متحدہ سے بلا تاخیر مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے اس غیر انسانی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کو روکیں۔
