Input your search keywords and press Enter.

کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،محمد اقبال

لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی پنجاب کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سیکرٹری محکمہ امداد باہمی پنجاب احمد رضا سرور اور رجسٹرار محکمہ امداد باہمی پنجاب عثمان معظم کی ہدایات پر محکمہ کی جانب سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے گئے جس میں بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیے جانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز محمد اقبال، سرکل رجسٹرار کاشف علی خان، اسسٹنٹ رجسٹرار رائے محسن رضا، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل شاہ، اسسٹنٹ رجسٹرار شیخ محمد نعیم و دیگر محکمہ امداد باہمی کے افسران و سٹاف نے شرکت کی۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور نے کہاہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے