Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ فوجیوں نے کارروائی کے دوران مارٹر شیل بھی فائر کئے ۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے