Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: ڈھکوسلا ضلعی انتخابات میں مودی سرکار کو عبرت ناک شکست

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر میں ہونے والے ڈھکوسلا ضلعی انتخابات میں بھی مودی سرکار کو عبرت ناک شکست ہوگئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف سیاسی اتحاد نے وسیع تر کامیابی حاصل کرتے ہوئے  280 میں سے 112 نشستیں حاصل کرلیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ بلدیاتی انتخابات، کشمیریوں نے بائیکاٹ کرکے فیصلہ سنادیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) نے 74 اور کانگریس نے 26 سیٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ مودی مخالف سیاسی اتحاد مقبوضہ کشمیر کی داخلی مختاری کا حامی ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے بلدیاتی انتخابات 8 مرحلوں میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے۔

 مقبوضہ کشمیر کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 اضلاع میں تقریباً 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 51 فیصد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے