Input your search keywords and press Enter.

برطانوی وزیراعظم کو کشمیر سے متعلق اپنے وعدے کا احترام کرنے کا مطالبہ

اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں قائم حقوق اور وکالت کی تنظیم نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نئی دہلی کے دورے کے دوران 1947ء میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیراعظم کی جانب سے جموں و کشمیر کی عوام اور حکومت پاکستان سے کیے گئے وعدے کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق یہ اور چند دیگر مطالبات اقوام متحدہ میں ایک مشاورتی حیثیت رکھنے والے جموں و کشمیر کونسل برائے ہیومن رائٹس (جے کے سی ایچ آر) نے کشمیری عوام کی جانب سے بورس جانسن کو لکھے گئے ایک خط میں کیے۔ جے کے سی ایچ آر کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے لکھا کہ "آپ کا بھارت کا دورہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور آگے بڑھانے کی کوشش ہے، برطانوی کشمیریوں کو پوری اُمید ہے کہ آپ بھارتی حکومت پر زور دیں گے کہ وہ 26 اکتوبر 1947ء کو جموں و کشمیر کی عوام سے، 27 اکتوبر 1947ء کو برطانوی وزیراعظم، 31 اکتوبر کو حکومتِ پاکستان سے 15 جنوری 1948ء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی افواج کی واپسی اور اقوام متحدہ کے زیرنگرانی رائے شماری کے وعدے کا احترام کرے”۔

25 جولائی 2001ءکو نیویارک میں اقتصادی اور سماجی کونسل کے 42 ویں مکمل اجلاس میں جے کے سی آر آر کو خصوصی مشاورتی حیثیت کے لیے برطانیہ، شمالی آئرلینڈ ، بھارت، پاکستان اور دیگر ممبران نے ووٹ دیا تھا۔ جون 1993ء میں ویانا میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس میں بھی اسے دنیا کے غیر نمائندہ لوگوں اور شہریوں کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ نذیر گیلانی نے بورس جونسن کو بتایا کہ جے کے سی ایچ آر نے جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ریفرنڈم کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے دائرہ کار کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن اور مشغولیت کی بھی حمایت کی ہے اور ان تک انسانی حقوق، خاص طور پر ان لوگوں پر، کے فروغ اور تحفظ کی حمایت کی ہے بالخصوص 21 اپریل 1948ء کو سلامتی کونسل کی قرارداد 47 دی گئی ضمانت کی۔

برطانوی وزیراعظم آئندہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کرنے والے ہیں جو ان کے جی 7 گروپ کو 10 سرکردہ جمہوری جماعتوں کے وسیع تر گروپ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہے۔ وہ بھارت کے "یوم جمہوریہ” کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ نذیر گیلانی نے بورس جانسن کو یاد دلایا کہ مارچ 1959ء میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سری نگر کے دورے کے 61 سال بعد جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کی بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے