Input your search keywords and press Enter.

وسطی کشمیر میں بی جے پی ریلی میں بھارت مخالف نعرے لگ گئے

سری نگر:وسطی کشمیر میں بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بی جے پی ریلی میں بھارت مخالف نعرے لگ گئے ۔ شاہنواز حسین گزشتہ روزبڈگام ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک ریلی میں شامل تھے اس دوران بڑی تعداد میں مقامی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور ان تین کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں نئی دہلی پولیس نے7 دسمبر کو نئی دہلی میں دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کر لیا تھا۔

کے پی آئی کے مطابق شبیر احمد گوجری ، ریاض احمد راتھر ، اور محمد ایوب پٹھان کی نئی دہلی میں گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین میں مرد عورتیں اور بچے شامل تھے وہ نعرے لگا رہے تھے کہ ہم انصاف چاہتے ہیں ، ہمارے بیٹے بے قصور ہیں ۔

دہلی پولیس نے کسی جواز کے بغیر انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے یمارے بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے