Input your search keywords and press Enter.

او آئی سی اجلاس بارے بیان مسترد ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرے ، دفتر خارجہ

بھارت کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے بجائے راہ رفرار اختیار کررہا ہے جس سے تنازع حل طلب ہے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کی قرارداد نے بھارت کے غیر قانونی موقف کی تردید کردی ، حفیظ چودھری

اسلام آباد (وقائع نگار)دفتر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ، بھارت او آئی سی کی قرارداد میں ظاہر کی جانے والی عالمی برادری کی تشویش کو مسترد کرنے کی بجائے جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے ،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چودھری کے مطابق پاکستان نے تنازع جموں وکشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کی قرارداد سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیرمنطقی بیان کو مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود عالمی طور پر مسلمہ قدیم ترین تنازعات میں سے ایک ہے ، بھارت کشمیریوں اور عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد سے راہ فرار اختیار کررہا ہے جس سے یہ تنازع تا حال حل طلب ہے ،ترجمان نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادبھارت کے غیر قانونی اور غیر منطقی موقف کی تردید ہے کہ جموں وکشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے