میرپور(ویب ڈسک)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی فلاح وبہود میں گزاری وہ صلواۃ کے پابند، ولی کامل بھی تھے انہوں نے تحریک آزاد کشمیر کی کامیابی ، کشمیر بنے گا پاکستان اور دوقومی نظریہ کی مضبوطی کیلئے کامیاب جدو جہد کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مشن کو جس جرات اور بہادری کے ساتھ قائد محترم سردار عتیق احمد خان اور ان کے
ساتھیوں نے جاری رکھا سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی کی چیئر پرسن محتر مہ کشور عزیز نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری محترمہ نعیم النساء ،مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف، ایکس سروس میں بورڈ میجر خضر الرحمان، چیئر مین اوورسیز برطانیہ چوہدری جمیل احمد تبسم، میرپورڈویژن کی ساتھ
مل کرآل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں مسلم کانفرنس مشن کی وارث سیاسی جماعت ہے ہم اپنے بھائیوں ، بیٹوں کے شانہ بشانہ تحریک تکمیل پاکستان کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گئیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی کی چیئر پرسن محتر مہ کشور عزیز نے کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مضبوطی کیلئے خواتین ونگ جدو جہد تیز کریں کشمیر میں قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ اور سپریم ہیڈ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عبدالقیوم خان ؒ کے پیغام کو گھر گھر لے جانے کی ضرورت ہے شیر بکری کا کھیل
ختم ہونے والا ہے ریاستی جماعت کی مضبوطی ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ہے آنے والا دور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا ہو گا انشا اللہ ۔
سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزاد کشمیر ، کشمیر بنے گا پاکستان کیلئے کامیاب جدو جہد کی ‘ کشور عزیز
