اہم خبریں ادارتی صفحہ اسپورٹس یورپ سے دنیا بھر سے ملک بھر سے شہر قائد/ شہر کی آواز دل لگی بزنس تعلیم صحت خواتین سندھ بھر سے خط و کتابت
لوٹن (نمائندہ جنگ) حقوق انسانی کیلئے متحرک بیرسٹر نواب بابر خان کے ایک واٹس اپ پیغام کے مطابق عالمی امن و سلامتی کیلئے جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن کشمیر کی موجودہ حالت زار اور خطے کی سنگین صورتحال پر پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں بھارت اور چین کے مابین قوت کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے مابین کشیدگی کا ماحول پایا جاتا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔ بیرسٹر نواب بابر خان نے کہا کہ کورونا وائرس صورتحال کی وجہ سے جموں وکشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی میڈیا نے نظر انداز کر دیا ہے بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر پر متحرک ہونا چاہئے، میڈیا کو جموں و کشمیر میں آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دی تاکہ اصل زمینی حقائق کی اطلاع دی جاسکے۔ اصل صورتحال اور حقائق ہمیشہ کے لئے پوشیدہ نہیں رہ سکتے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصرین سے یہ بھی مطالبہ کیا جانا چاہئے کہ وہ ہر طرح کی رکاوٹوں کے دور کرا کر جموں و کشمیر جانے کی اجازت دلوائے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سے ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کے مبصرین کو کشمیر کے دورے
کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے سربیا کی ریاست کے لئے ایک اصول اور دوسروں کے لئے مختلف قواعد نہیں رکھ سکتے۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو تمام فریقوں کو اس دیرینہ تنازع کو حل کرنے کی ترغیب دینی چاہئے۔ پریس ریلیز کے مطابق انسانی حقوق کی ایک کارکن اقرا آفتاب نے بھی کہا ہے کہ عالمی برادری کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ جموں و کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو مساوی انداز میں حق خودارادیت دیا جانا چاہئے۔ کشمیر میں شہری آزادیوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔ ریاست جموں و کشمیر کی ثقافت، زبان اور مقامی روایات میں مداخلت نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافک تبدیلیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں سیاسی بنیادوں پر پراسیکیوشن نہیں ہونا چاہئے اور جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود سب اٹیک ہولڈرز کی ترجیح ہونی چاہیے ۔
