اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان یا آزاد جموں و کشمیر میں بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا انتہائی طاقتور جواب دیا جائے گا . ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی قیادت پر واضح کیا کہ پاکستانی قوم کے عزم و صلاحیت اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے .
انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھارت کے کسی بھی مذموم مقاصد کے خلاف متحد ہے.ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے.
