Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اورماورائےعدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی آوازدبانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم مستقبل میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ محاصروں اور سرچ آپریشن کی آڑمیں کشمیریوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں خواتین اور بچوں سمیت 300 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق کلگام اور پلوامہ میں گزشتہ روز بھی چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے سامنے کشمیریوں کا حق خود ارادیت مضبوط ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے