Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا:شاہ محمودقریشی

   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا۔

نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی وزراءکانفرنس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے درمیان کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دیا ہے ،باہمی تضادات بڑھتے اور پھیلتے چلے جارہے ہیں، نفرت اور تفریق سے متعلق نظریات پنپتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا۔

پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا ہے، فلسطین میں بھی مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے