Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: شہزاد علی ورک

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر و چیئرمین کشمیر کمیٹی چوہدری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ جموں اور کشمیر کی جیلوں میں نظربند قیدیوںمیں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس پھیل چکا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتابھارت کشمیری عوام کی مبنی بر حق تحریک کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، بھارت نے کالے قوانین کے تحت اپنے فوجیوں کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں شہید کرکے انہیں عسکریت پسند قراردے رہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے