Input your search keywords and press Enter.

بھارت کاجارحانہ رویہ خطے کے امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت کاجارحانہ رویہ خطے کے امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستان کے ہم خیال دوست ملکوں کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے بھارتی رویے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورسلامتی کونسل کے صدر کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاحوالہ دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پچھلے سال پانچ اگست کو بھارت نے غیرقانونی اوریکطرفہ طورپرعلاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کرکے عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے علاقے میں اضافی فوجی تعینات کئے جوپہلے ہی دنیامیں سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے۔

کشمیری رہنماوں کوجیلوں میں ڈال کراوربے گناہ نوجوان کشمیریوں کاماورائے عدالت قتل ، حق خودارادیت کیلئے جدوجہدکرنے والوں کےعزم کے خاتمے کےلئے ہتھکنڈے ہیں۔

یہ حقائق انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں میں عیاں ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کاآغازاہم اورعلاقائی امن کے لئے مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس سال کے آغاز میں دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کےلئے سہولت فراہم کی ۔

ملکی صورتحال کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کوروناوائرس  کی وبا سے درپیش چیلنج سے قطع نظر موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیکس وصولی میں تیس فیصداضافہ ہوا جبکہ پہلی دفعہ ترسیلات زر بیس ارب ڈالرسے تجاوزکرگئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہواہے۔

برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں شاندارتعلقات ہیں اوراسے مزیدمستحکم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے