Input your search keywords and press Enter.

فلسطین اور کشمیر کیلئے یکجان ہو کر آواز بلند کی جائے، فلسطینی سفیر

اسلام آباد (جنگ نیوز) فلسطين کے سفیر احمد جواد ربئی کی دعوت پر ٹائیگرز فورس اسلام آباد نے فلسطینی سفارتخانے ميں فلسطین جنرل سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے تقریب میں شرکت کی۔ فلسطین کے سفیر احمد جواد نے ٹائیگرز فورس اسلام آباد کی خدمات کو سراہا اور ان نوجوانوں کو فلاحی کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ٹائیگر فورس نے نوجوانوں کیلئے بے مثال اقدام کئے ہیں، فورس جس منظم انداز ميں اسلام آباد ميں کام کر رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ فلسطينی سفير نے کہا کہ ہم سب کو فلسطين اور کشمير کیلئے بھی یکجان ہو کر آواز بلند کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے فوکل پرسن اياب احمد اور ٹائیگرز فورس اسلام آباد کے ہيڈ عثمان شہزاد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے