Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔

مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا جب کہ تحال محاصرے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

گزشتہ روزبھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کو محاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے