Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار اداکرے:اعجازچودھری

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی، پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی عین امنگوں کے مطابق حل کیاجانا چاہئے، آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے جسے بھارت زیادہ دیر سلب نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبرکے پہاڑ توڑنا بندکرے، فوری طور پر کشمیریوں کا محاصرہ ختم کیاجائے، ساری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت طاقت سے کشمیریوں کے حق کی آواز کودبا نہیں سکتا، جدوجہد آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر آواز بلندکرنے پر پاکستانی قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے، قوم کو پاک ترک دوستی پر فخرہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے