Input your search keywords and press Enter.

پوری امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے ، کسی حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم اسکو محسوس کرتا ہے ۔

تحریر و تحقیق                  آغا عاطف خان

انٹرا افغان مذاکرات دوھا ( قطر ) میں پاکستان کی خواہش پر ہوےُ ، افغانستان کے پورے پیس ٹاک میں پاکستان ، چین انگیج ہیں ، افغانستان میں امن ، پاکستان میں امن ۔ ۔ ۔ بھارت کو یہ سب کچھ بہت چبھ رہا ہے ، دراصل ٹرائیکا نے اپنی ایجنسیز کیساتھ ملکر افغانستان میں ، پاکستان میں آگ و خون کی ہولی کھیلی ہے ۔ ۔ ۔ تفصیلات سب جانتے ہیں ، اب انکے پاس الزامات کے علاوہ بچا کچھ نہیں ۔ ۔ ۔

بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان ، افغان طالبان کو بھارت کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ( غزوہ ہند ) کا خوف ، طالبان کیساتھ پیس ڈیل مکمل ہوتے ہی ساؤتھ ایشیا میں جہادیوں کا قبضہ ہو جاۓ گا ۔ ۔ ۔

پلوامہ جھڑپوں کیساتھ ہی بھارت نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان انڈر گراؤنڈ ٹنل کے ذریعے مجاھدین کو داخل کر رہا ہے ، ڈرون طیاروں کے ذریعے انکو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے ۔ ۔ ۔

جبکہ آئ ایس پی آر کیمطابق تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر جنوبی وزیرستان آپریشن میں مارا جا چکا ہے ، متعدد مزید دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ، پاکستان مشرقی سرحد پر فرنٹ کھلنے کے پیش نظر ، مغربی سرحدوں کو محفوظ کر رہا ہے ۔ ۔ ۔

پاکستان نے افغان طالبان کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں چار نکاتی سٹریٹیجی بھی پیش کی ہے ، جس سے افغانستان سے بھارتی دہشت گردی کے پاکستان میں تمام راستے بند ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ افغان جنگ تیزی سے اپنے منطقی انجام کیطرف بڑھ رہی ہے ۔ ۔ ۔

زلمے خلیل زاد کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے ، زلمے پاکستانی آرمی چیف کا پیغام بھارت لیکر روانہ ہو رہا ہے ، اگر اب افغان سر زمین سے بھارت نے کسی بھی انداز سے پاکستانی مفادات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تو ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی ۔ ۔ ۔ آخری وارننگ جنرل بپن راوت ، مودی تک زلمے کے ذریعے پہنچا دی گئی ہے ۔ ۔ ۔

اور بھی بہت کچھ لیکن بتایا صرف یہاں تک جا سکتا ہے ۔ زلمے انٹیرم سیٹ اپ میں افغانستان کا سربراہ بننے کی دلی خواہش رکھتا ہے ، امریکہ ، افغانستان میں جمہوریت ، افغان طالبان کیساتھ ملکر خطے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ ۔ ۔

پاکستان کے سامنے ہر ملک اپنی اپنی خواھشات رکھ رہا ہے ، ہو گا وہی جو ، خطے اور مسلمانوں کیلئے بہتر ہو گا ، ٹرائیکا کو تو کسی صورت یہاں کوئی رول نہیں مل سکتا ، افغانستان میں اللّه کے نظام کا قیام ہی ہوگا ۔  ان شاء اللّه تعالیٰ ۔ ۔ ۔ یہاں سے یہ نظام دیگر اسلامی ممالک کیطرف چلے گا ۔ ۔ ۔  

افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کو 27 نکاتی نوٹس جاری کیا ہے ، اپنی رجسٹریشن کرواؤ ، اب افغانی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں جو سکتی  ۔ ۔ ۔ 

دوسری جانب بھارت ،چین کو یقین دہانی کرا چکا ہے کہ اب جنگ نہیں ہو گی ۔ ۔ ۔ اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے جھوٹی بڑھکیں مار رہا ہے ، دھوکہ دے رہا ہے مودی ۔ ۔ ۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کا لفظ ختم کیا جا چکا ہے ، بارڈرز کا لفظ استعمال ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل لداخ چین حاصل کر چکا ہے ، ایل اے سی کا مسلہ بھی ختم ، جنگ بھی نا کرنے کی کمٹمنٹ بھارت دے چکا ۔ ۔ ۔ بھارت اس صورتحال کو اپنی کامیابی بتا رہا ہے ، کوئی عقلمند بتاۓ ، کامیابی کہاں ہے ؟

ایل اے سی کا مطلب وہ علاقہ جہاں سے آگے دونوں ممالک کی افواج کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہیں ، متنازع علاقہ ، مثال کے طور پر بھارت کہتا ہے چین کیجانب ہمارا علاقہ ہے ، چین کہتا ہے بھارت کیجانب ہمارا علاقہ ہے ، دونوں ممالک کی افواج اپنا اپنا علاقہ واپس لینا چاہتی ہیں ، جس مقام پر جنگ یا فساد رکا ہوا ہے وہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول ۔ ۔ ۔

لائن آف کنٹرول کا مطلب بھی یہی ہے ، پاکستان کہتا ہے مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے ، بھارت کہتا ہے آزاد کشمیر ہمارا ہے ، جس مقام پر جنگ کنٹرول ہے ، وہ لائن آف کنٹرول ۔ ۔ ۔

جب علاقوں کی لڑائی ختم ہو جاتی ہے تو بارڈرز یا سرحد ۔ ۔ ۔ چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی جگہ بارڈرز کا لفظ استعمال کیا ہے ، ایسٹرن لداخ پر قبضے کے بعد ، بھارت کو کوئی اعتراض نہیں ۔ ۔ ۔  بھارت لداخ دیکر چین سے جان چھڑانا چاہتا ہے مگر ۔ ۔ ۔ ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ۔ ۔ ۔

ساؤتھ چائنہ سی میں امریکہ ، چین کشیدگی کے پیش نظر آسیان ممالک کا 27واں اجلاس طلب کیا گیا ، ( تھائی لینڈ ، سنگا پور ، کمبوڈیا ، میانمار ، فلپائن ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، برونائ ، ویتنام ) آسیان ممالک میں شامل ہیں ۔ ۔ ۔

امریکہ ان ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر چین کیخلاف استعمال کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ ۔ ان ممالک نے چین کیخلاف امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے ۔

پاکستان نے آسیان ممالک پر واضح کر  دیا ہے کہ خطے میں ٹرانسپیرنٹ کوڈ آف کنڈکٹ ترتیب دیا جائے تاکہ جاری کشیدگی کا کوئی مثبت حل نکلے ۔ ۔ ۔ پاکستان ، چین کو ساؤتھ چائنہ سی میں مکمل سپورٹ کرےگا ۔ ۔ ۔ گوادر کو چاہ بہار سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے ۔

اسرائیل کردوں کو ترکی کیخلاف اسلحہ سپلائی کر کے کھڑا کر رہا ہے ، امریکہ نے سائپرس پر سے اسلحہ کی پابندی ختم کر دی ہے ، فرانس مزید رافیل طیارے گریس کو دے رہا ہے ، یونانی تجزیہ کاروں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ فرانس  ، گریس کے کندھے استعمال کر رہا ہے ترکی کیخلاف ، اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہ رہا ہے ۔ ۔ ۔  جبکہ خود فرانس میں ییلو ویسٹ نامی تحریک 2018 کے بعد دوبارہ سر اٹھا چکی ہے ۔ ۔ ۔

آخر میں ان الفاظ کیساتھ آرٹیکل کا اختتام کرونگا ، افغان پیس ڈیل مکمل ہوتے ہی پوری امت مسلمہ حضور ﷺ کے ان الفاظ مبارکہ کی طرح ہو جاۓ گی ، امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے ، ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم اسکی تکلیف محسوس کرتا ہے ، ان شاء اللّه تعالیٰ ۔ ۔ ۔

جبکہ عربوں کو اسرائیل لے گیا ، انکا انجام بھی رسولؐ کی احادیث مبارکہ کیمطابق ہی ہوگا ۔ ۔ ۔ پاکستان زندہ باد ۔

بین الاقوامی جرائد و سوشل میڈیا ریسرچ           ایگل سکواڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے