Input your search keywords and press Enter.

اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیر اور فلسطین سے غداری کے مترادف ہے ،فلسطین فاونڈیشن

فراز احمد

کراچی: فلسطین فاونڈیشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیر اور فلسطین سے غداری کے مترادف ہے ،امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے اور اسرائیل نا منظور مہم چلانے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کشمیراور فلسطین کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر کام کررہا ہے جوکہ مسلمانوں اور امریکا خصوصاً اسرائیل اور بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے۔

امریکا اور اسرائیل جن ممالک سے معاہدے کررہے ہیں وہ عوام کے لئے نہیں بلکہ حکمران اپنے لئے کررہے ہیں ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جن ممالک کی جانب سے معاہدے کئے جارہے ہیں جلد ان ممالک کی عوام اپنے حکمرانوں اور امریکا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔

اس موقع پر مقررین نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے شہروں میں پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ تعلیمی اداروں کے باہر احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں کو اس مہم کا حصہ بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے