Input your search keywords and press Enter.

پارلیمنٹ میں خصوصی بحث مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں مددگار ہوگی،فہیم کیانی

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے 24ستمبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے ہونے والی خصوصی بحث کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس آف کامنز میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی چیئر پرسن ممبر آف پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے اس بحث کے لیے تحریک پیش کی تھی اور26مارچ کو بحث ہونی تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، ماضی میں بھی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے چیمبر میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں تین مرتبہ بحث ہوچکی ہے۔ انہوں نے ڈیبی ابرا ہم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بحث سے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر نے اور برطانوی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے توجہ دلانے، اور گذشتہ سال سے مسلسل لاک ڈائون اور انسانی حقوق کی پالیوں کو ختم کرانے اور بھارت کے ظلم اور بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملے گی۔فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ سلامتی کونسل کا مستقل ممبر ہے، برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پر منظور کی گئی قراردادوں کی بھر پور حمایت کی تھی، خطے کے حالات اور کشمیریوں کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ برطانیہ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلاقات کو بروئے کار لاتے ہوئے بھات پر مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے دبائو ڈالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے