Input your search keywords and press Enter.

 چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے آل کشمیر فورم کے ریاست بھر کے نوجوانوں کی تفصیل سے جموں کشمیر کے مختلف پہلو پر گفتگو  

  اسلام آباد (احسان احمد): چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے آل کشمیر فورم کے ریاست بھر کے نوجوانوں کی تفصیل سے جموں کشمیر کے مختلف پہلو پر گفتگو کی گئی۔ کشمیر کی آزادی کا وقت اب آن پہنچا ہے ، ان شاء اللہ آزادی کا سورج جلد طلوح ہو گا۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا تک پہنچائے، بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے ہم اس کی دنیا کے ہر پلیٹ فورم پر مذمت کرتے ہیں۔ شہریار آفریدی

جموں کشمیر کا مسلہ انسانیت کا مسلہ ہے ، بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت بند کرے، مودی طاقت کے بل بوتے پہ کشمیریوں کو دبا تو سکتا ہے لیکن آزادی سے کھبی نہیں روک پاۓ گا ، الطاف حسین وانی

آل کشمیر فورم ، جموں کشمیر کے عوام کا عالمی سطح پہ تسلیم شدہ پیداٸشی حق “حق خودارادیت ” کیلۓ جدوجہد کر رہا ہے، سفارتی سطح پہ مزید بہتری کی ضرورت ہے ، انسانیت سے محبت کرنے والے دنیا بھر کے لوگ جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق

کی خلاف ورزیوں کا دنیا بھر کو بھارت کا حقیقی چہرہ دکھاٸیں ۔ عبدالباسط خان

ریاست جموں کشمیر میں انٹرنیٹ پہ پابندی بھارتی مظالم کو دنیا تک پہنچانے میں روک نہیں پاۓ گی- اجمل حسین

پالیسز میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے ، جموں کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر کی اقوام کو ساتھ ملانا وقت کی اشد ضرورت ہے- سید قمر عباس

اقوام عالم مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے بھارت کی انسانیت دشمنی دنیا بھر تک پہنچاٸیں گے ، آل کشمیر فورم سوشل میڈیا ، دیگر ٹولز کو استعمال کرتے ہوۓ حکمت عملی سے جموں کشمیر کی تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہے۔فاران افتخار بٹ

آل کشمیر فورم کا نیشنل اسمبلی آف پاکستان میں جموں و کشمیر سیشن میں محسن اختر ، ماجد امتیاز ، طیب عزیز ، رضوان اسد ، زیشان حامد ، عمران چوہدری ، راجہ تجمل حسین ، زوہیب حیات عباسی ، مشاہد منظور ارسلان رشید اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے